حماس نے اسرائیلیوں کے اغوا اور قتل کے الزام کی تردید کی ہے -

2 جولائی 2014 - 15:02

ابنا: حماس کے ترجمان سامي ابوزہري نے کہا ہے کہ صيہوني حکومت نے تين صيہونيوں کے اغوا اور ان کے قتل کي داستان گڑھ کے  غزہ پٹي پر اپنے حملوں کے ليئے جواز فراہم کرنے کي کوشش کي ہے -انہوں نے کہا کہ يہ داستان اسرائيل کي گڑھي  ہوئي ہے اور ابھي تک کسي بھي  آزاد ذريعے نے اس بارے ميں کچھ نہيں کہا ہے -سامي ابوزہري نے صيہوني حکومت کے الزامات  کي ترديد کرتے ہوئے کہا کہ يہ بات واضح نہيں کہ يہ تينوں  صيہوني کس طرح اغوا کئے گئے ہيں اور کيسے ان کو مارا گيا ہے-

انہوں نے صيہوني حکومت کے دھمکيوں کا جواب دينے کے لئے حماس کي مکمل آمادگي کا اعلان کيا اور کہا کہ حماس کے مجاہد اس طرح کي دھمکيوں سے ڈرنے والے نہيں  -انہوں نے کہا کہ دنيا والوں کو تين صيہونيوں کے قتل کے بارے ميں صيہوني حکومت کي افواہوں پر توجہ نہيں ديني چاہيئے -انہوں نے کہا کہ فلسطيني عوام روزانہ مارے جاتے ہيں اور لاپتہ ہوجاتے ہيں ليکن انساني حقوق کا دعوي کرنے والے اس پر خاموش تماشائي بنے ہوئے ہيں -


.....

/169